مظفرآباد، آزاد کشمیر پولیس کا بھاراکہو میں چھاپہ، بارودی مواد برآمد

مظفرآباد(دھرتی نیوز ) مظفرآباد سے بھاری مقدار میں بارود،ڈیٹانیٹر اور دیگر دھماکہ خیز مواد پکڑے جانے کے بعد بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی اسلام آباد کے ہمراہ بھاراکہو میں سرچ آپریشن 60 کلو کے قریب بارود سمیت بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد پکڑ لیا جبکہ مالا کنڈ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آپریشن کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی کے انچارج ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال کر رہے تھے۔ پکڑے گئے دھماکہ خیز مواد اور ملزمان کو مظفرآباد منتقل کیا جا رہا ہے جسکے بعد تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں