مظفرآباد، سابق وزیر حکومت عابد حسین عابد کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم آمور پر تبادلہ خیال

مظفرآباد( دھرتی نیوز) سابق وزیر حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما سردار عابد حسین عابد نے یہاں وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران سردار عابد حسین عابد نے انہیں راولاکوٹ کے مسائل خصوصا ڈسٹرکٹ ہسپتال ، جامعہ پونچھ کے کیمپس کی تعمیر اور واٹر سپلائی کے منصوبے میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کو سراہا اور کہا اس سے حکومت گڈگورننس قائم کرنے میں کامیاب ہو گی۔ وزیراعظم نے جملہ مسائل خاص کر کے وہ بڑے منصوبے جو کسی مصلحت کے تحت روکے گے فوری مکمل کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے کام تیزی سے جاری رہیں گے اور کرپشن کے خلاف عملا اقدامات کیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں