مظفرآباد۔۔ وزیراعظم کے احکامات پرعمل درآمد شروع، غیر حاضر ملازمین حاضر ہو گے

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد خطہ میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے گڈ گورننس کے حوالے سے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا،دفاتر میں ملازمین کی حاضری اور اوقات کار کی پابندی سے نظم و نسق میں نمایاں بہتری آنے لگی،بدوں استحقاق گاڑیوں کی واگزری کا عمل آخری مرحلے میں پہنچ گیا،محکمہ تعلیم میں 2019سے2021 تک غیرقانونی بھرتیوں کی رپورٹ تیار جبکہ اس ضمن میں قائم حکومتی کمیٹی نے بھی کام شروع کردیا آزاد کشمیر کے تینوں انتظامی ڈویژنز میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں اجلاسوں کا انعقاد کر کے نچلی سطح تک اداروں کو فعال کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق و یراعظم کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کی روشنی میں تمام متعلقہ سیکرٹریٹ نے ماتحت محکموں سے وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے جس سے آزاد خطہ میں گڈ گورننس کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا شہریوں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کے مطابق آزاد کشمیر کو وزیراعظم کی صورت میں ایک دیانتدار،قابل،لائق اورصاحب کردار لیڈر ملا ہے جس کا دامن کرپشن سے پاک اور دل عوام کے لئے درد سے بھرا ہے۔ اس وقت آزاد کشمیر کے تینوں کمشنرز اور ڈی آئی جیز انتظامیہ اور پولیس سے رابطہ میں رہتے ہوئے حکام بالا کو وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد سے تعمیل رپورٹس پہنچا رہے ہیں۔ ضلع کی سطح پر محکمہ مال،محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے افسران فیلڈ میں سٹاف کی حاضری چیک کررہے ہیں اور غیر حاضر اور دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والے عملہ و افسران کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کردیا ہے۔ کوٹلی میں ڈی ایچ او نے منگل کے روز سرساوہ اور پنجیڑہ کی طبی اداروں میں غیر حاضر 16 اہلکاروں کو معطل کیا۔ معطل ہونے والوں میں پانچ سول ڈسپنسری کلاہ،تین سول ڈسپنسری پنجیڑہ اورآٹھ رورل ہیلتھ سنٹرسرساوہ شامل ہیں جبکہ دس ملازمین کی جواب طلبی کی گئی ہے۔ان میں گریڈ17اورگریڈ18کے دوڈاکٹرزکی بھی وضاحت شامل ہے جوکہ بدوں اطلاع ڈیوٹی پرموجودنہ پائے گئے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کوٹلی کی باقی تحصیلوں میں بھی غیرحاضرسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ضلع بھرکے تمام ملازمین اپنی حاضری کویقینی بنائیں اس طرح کے اچانک دورے جاری رہیں گے اورغیرحاضرسٹاف کے خلاف وزیراعظم آزادکشمیرکے احکامات کی روشنی میں تحت ضابطہ وقانون کارروائی کی جائیگی۔وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کے خصوصی احکامات پرسیکرٹری سپورٹس چوہدری محمد رقیب ماہرین کے ہمراہ بھمبرپہنچے،بھمبرکی تینوں تحصیلوں کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس کے بڑے منصوبہ جات کو جلد مکمل کرنے کی حتمی حکمت عملی مرتب کرلی گئی،بھمبر سپورٹس سٹیڈییم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا سروے مکمل کرلیاگیا، آئندہ ہفتے سے عملی کام کا آغاز ہو گا جو 6 ہفتے میں مکمل کرلیاجائے گا،سیکرٹری سپورٹس نے ائرسٹرپ کادورہ کیا،تفریحی پارک کی تعمیرکے حوالے رپورٹ مرتب کی جو وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کی جائے گی،وزیراعظم کی کمیونیکیشن اینڈ ورکس حکام کو ای ٹینڈرنگ کے نافذ کی ہدایت کا عوام نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے،ادھروزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایت پرتمام اضلاع میں معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں