مظفراباد،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سیمینارکا انعقاد

مظفراباد (دھرتی نیوز) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مظفرآباد میں ایک غیرمنافع بخش ادارے”انسٹیٹیوٹ آف ملٹی ٹریک ڈائیلاگ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز“کے زیراہتمام سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں بڑی تعدادمیں سول سوسائٹی اور طلبہء و طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار سے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس سید منظورالحسن گیلانی، اسپیشل سیکرٹری تعلیم سید سلیم گردیزی، حریت رہنما ڈاکٹر ولید رسول، اینکر و اسکالر نائلہ الطاف کیانی اور جامعہ کشمیر کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ ڈاکٹر محمود نے خطاب کیا۔ شرکاء نے پرامن بقائے باہمی کے لئے حقوق انسانی کے احترام اور حفاظت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان کے انکار اور خلاف ورزی سے دنیا کے امن کو بالعموم اور جنوبی ایشیا کے امن کو بالخصوص لاحق مسائل اور خطرات پر بات کی۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلے عام پامالی اور بین الاقوامی اداروں کی بے حسی پر بھی روشنی ڈالی۔ شرکاء نے نوجوانوں کو سوشیل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا رول ادا کرنے کی ترغیب دی۔مقررین نے کہا کہ موجودہ وقت بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ نے ایک طرف فلسطینی عوام کو تختہ مشق بنا رکھا وہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔اس نازک مرحلے پر اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی معنی خیز ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں