مظفراباد..راجہ راشد نسیم خان نے چیئر مین ماحولیاتی ٹریبونل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار راجہ راشد نسیم خان نے چیئر مین ماحولیاتی ٹریبونل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے چیئرمین ماحولیاتی ٹریبونل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی نے نوٹیفکیشن پڑھا۔تقریب میں سیکرٹری ماحولیات خواجہ محمد نعیم بسمل،کمشنر مظفرآبادڈویژن سردار عدنان خورشید، ممبر ٹیکنیکل ماحولیاتی ٹریبونل راجہ آفتاب احمد خان، صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد راجہ آفتاب ود یگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ ماحولیاتی ٹریبونل کی فعالیت سے زیر التواء جملہ مقدمات کی بروقت تکمیل ہو گی جس سے ماحول دشمن سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ماحولیاتی ٹریبونل کا مستقل بنیادوں پر قیام خوش آئند اقدام ہے۔ ماحولیاتی ٹریبونل کے فعال ہونے کے بعد کسی کو بھی ماحول خراب / تباہ کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اداروں کے علاوہ عوام بھی ماحول کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے چیئرمین انوائرمنٹل کمیشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو تعینات چیئرمین ماحول کی بہتری کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں