ملک کے بعض حصوں میں موبائل سروس بحال

اسلام آباد ( پ ر )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن اس دعوے کے برعکس ملک کے اکثر شہروں میں عوام موبائل فون سروسز سے محروم ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے لیکن اکثر شہروں میں ابھی بھی سروس بحال نہیں کی گئی۔عام اتنخابات کے دوران سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔تاہم اب انتخابی عمل کی تکمیل کو دو گھنٹے کا وقت گزرنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔جن علاقوں میں موبائل فون سروس بحال ہو گئی ہے ان میں راولپنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، گوجر خان، چکری، بکھر، سرگودھا، لورا لائی اور جھل مگسی شامل ہیں۔سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موبائل فون سروس جزوی بحال ہوئی ہے تاہم کراچی اور پنجاب کے متعدد شہروں میں ابھی تک موبائل فون کے سگنل آنا شروع نہیں ہوئے۔پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔تاہم پی ٹی اے کے اس دعوے کے برعکس کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں لوگ سگنل نہ آنے کی شکایت کررہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں