مودی حکومت کا” انڈین” نام ختم کر کے “بھارت “کو آئین کا حصہ بنانے کا فیصلہ

نئی دہلی(دھرتی نیوز ) مودی حکومت نے بھارتی آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کر کے ’بھارت‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مودی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں تجویز سامنے لاسکتی ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ کا سیشن 18 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھا جائے گا۔حال ہی میں بی جے پی راجیہ سبھا کے رکن نریش بنسل نے آئین سے انڈیا کا لفظ ختم کر کے بھارت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لفظ انڈیا نوآبادیاتی غلامی کی علامت ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم، صدر اور نائب صدر کو لے جانے والے خصوصی طیارے کا نام بھی بھارت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں