میرپور، بزنس فورم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام

میر پور(دھرتی نیوز ) بزنس فورم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام تاجروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز مرتب کرنے اور تاجروں کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیے یہاں میر پور میں کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بزنس فورم کے عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد میں تاجران نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر صدر بزنس فورم آزاد کشمیر عمران عزیز تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد ریاض نے کی۔مہمانِ خصوصی عمران عزیز نے اس تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے تاجر طبقے کو بزنس فورم آزاد کشمیر کے قیام اور اس کی سرگرمیوں اور مسقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں موجودہ وقت تاجر طبقے کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ عرصے میں وبائی امراض اور بعد ازاں دنیا بھر میں پڑنے والے اس کے اثرات سمیت ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوا لیکن ہمیں مسقبل کی بہتر منصوبہ بندی سے ان چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔ کشمیر بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے اور کشمیری تاجران کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں تو ہم خود کفیل ہو سکتے ہیں۔ بزنس فورم آزاد کشمیر تاجر طبقے کو ایسے مواقع مہیا کرنے کے لیے کوشاں رہے گا جن سے مستفید ہو کر آئندہ کی بہتر حکمت عملی کی جا سکے۔انہوں نے تاجر طبقے کو بدلتے حالات سے مقابلہ کرنے اور اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور کہا کہ بدلتے حالات سے مقابلہ کر کے ہی ہم بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔تقریب سے جنرل سیکرٹری بزنس فورم آزاد کشمیرمحمد یاسین، صدر بزنس فورم میرپور ڈویژن بشیر احمد شگو اور صدر بزنس فورم ضلع میرپور ملک ریاض نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔صدر تقریب نے اپنے خطاب میں شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس تقریب میں شریک ہوئے جس سے کاروباری طبقے کی یکجہتی میں اضافہ ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں