میرپور …شمیر والی بال سپر لیگ کا پہلا مرحلہ،میرپور گرین کی فتح

میرپور (پی آئی ڈی)محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیر والی بال سپر لیگ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ پہلے مرحلے میں تحصیل ڈڈیال، تحصیل چکسواری اور تحصیل میرپور سے ٹاپ کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ پائلٹ ہائی سکول نمبر ون میرپور کے گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ فائنل مقابلہ میرپور گرین اور اسلام گڑھ کی ٹیموں کے درمیان ہوا ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد میرپور گرین نے اسلام گڑھ کو3،2سے شکست دے کرچیمپین بننے کااعزاز حاصل کیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپور امجد اقبال چوہدری تھے۔ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر میرپور سردار عبدالقادر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سردار محمد یاسین خان،ڈائریکٹر سپوٹس مسٹ عابد حسین،ڈی ای او مردانہ نثاراحمد، پرنسپل محمد ادریس چوہدری،ڈویژنل انفارمیشن آفیسر ملک محمد جاوید،کمانڈنگ آفیسر پاک آرمی بھی موجود تھے۔آخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں پروگرام کے آخر میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں