نواب جسی خان کے قریب نوجوان قتل کر دیا گیا

تھوراڑ(عابد شفاعت سے) عیدالفطر کے تیسرے روزنواب جسی خان نکہ کے نواحی علاقے دھینگڑوں کلیساں کے مقام پر ایک نوجوان کو خنجر کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔۔قتل ہونے والے نوجوان کا نام ابرار قریشی بتایا گیا ہے جو کہ اسلام آباد میں او۔جی۔ ڈی سی ایل میں ملازمت کرتا تھا ۔ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے بعد یہ وقوعہ رونما ہوا ہے ۔قتل کے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پلندری منتقل کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں