نواز شریف ہی وزیر اعظم بنتے نظر ااتے ہیں،غیر ملکی میڈیا

لندن (مانٹرنگ ڈیسک )برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔نشریاتی ادارے نے نواز شریف کو بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں وہ نمایاں طور پر جیتنے والوں میں نظر آتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ان کی جماعت واضح برتری لیتی ہے تو وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے اور ابھی تک کے حالات سے وہ واضح برتری کے ساتھ جیتتے دکھائی دیتے ہیں۔رپورٹ میں نواز شریف کو سابق وزیر اعظم عمران خان کا روایتی حریف بھی قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ 2013 کے بعد جب نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم بنے تو عمران خان کی وجہ سے ہی انہیں مدت مکمل کرنے سے قبل ہی وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں