نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا خود مختار کشمیر کنونشن،خواجہ حسن صدر منتحب

برمنگم (بیورو رپورٹ)نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا خود مختار کشمیر کنونشن دو سال کے لئے نئی تنظیم کا انتخاب، خواجہ حسن صدر جبکہ کہ ضیاء احمد سیکرٹری جنرل منتحب جبکہ دیگر عہدیداروں میں آرگنائزر چوہدری محمد شفیق ڈپٹی اورگنائزر منیر قادر سینئر نائب صدر قیصر خاک ستار نائب صدر سردار آفتاب ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد ادریس پبلسٹی بورڈ کے چیئرمین الطاف گلہاڑوی چیئرمین یوتھ بورڈ ملک مظہر سیکرٹری مالیات ادریس رشید کو منتحب کیا گیا۔اس موقع ہر نو منتحب عہدیداروں سے سابق صدر نیپ خواجہ ندیم نے حلف لیا اور تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے وہ سیاسی و سفاری محاذ پر اپنی جہدوجہد کو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھائیں گے نو منتحب صدر خواجہ حسن نے کارکنان نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس اعتماد کا اظہار کارکنان نے کیا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس اعتماد پر پورا اتریں اور تحریک آزادی کی جہدوجہد میں ہر اوّل دستہ کا کردار ادا کریں ہماری کوشش ہوگی کہ ترقی پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر اس جہدوجہد کو تیز کیا جا سکے تاکہ کشمیری اپنی حقیقی آزادی کی منزل سے سرشار ہو سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں