نیویارک۔۔۔ عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ن لیگ کا استقبالیہ

نیو یارک (دھرتی نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن یو ایس اے نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس کا اہتمام مسلم لیگ ن امریکہ کے صدر راحیل ڈار، سینئر نائب صدر میاں فیاض اور مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ تاج نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے نواز شریف تعمیر و ترقی کا دوسرا نام ہے جس کی گواہی ملک کے طول و عرض میں پھیلے منصوبے دے رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر پاکستان تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔ سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عاقبت نااندیش قیادت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کامیاب حکمت عملی و تدبر سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جس پر پوری قوم ان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن مسلم لیگ کی دور اندیش، تجربہ کار اور کمیٹیڈ قیادت نے اللہ کے فضل و کرم سے ملک و قوم کو ان بحرانوں سے نکالا۔ لیکن یہ بدقسمتی رہی کہ پارٹی کو اپنی معینہ مدت پوری نہیں کرنے دی گئ جس کی وجہ سے تعمیر و ترقی کا پہیہ رک گیا اور ملک جمود بلکہ ترقی معکوس کی جانب گامزن ہو گیا۔ سردار عبدالخالق وصی نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔ قوم اب خواب فروشوں اور نااہل کھلاڑیوں کے فریب میں نہیں آئے گی۔ اس موقع پر مقررین نے سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ کی جماعت سے غیر متزلزل وابستگی اور میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق اپنے حلقہ انتخاب میں بڑی تعداد میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرانے پر مبارکباد پیش کی۔مقررین میں پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے صدر راحیل ڈار،سنئیر نائب صدر میاں فیاض اور مسلم لیگ ن کے راھنما راجہ تاج، سردار امتیاز گڑالوی،مولانا بشیر قادری، سردار سوار خان، مسلم لیگ ن نیویارک کے صدر بابر بٹ،راجہ رزاق، سردار نصیرجنت ،سردار ساجد سوار،کیپٹن روبینہ،عزیز بٹ و دیگر شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں