واشنگٹن…ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد کوبہترین کارگردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا

واشنگٹن (دھرتی نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی)پونچھ ڈویژن سردار ظہیر احمد کو امریکی محمکہ خارجہ کی جانب سے ٹی آئی پی ہیرو 2023ایوارڈ دیا گیا.وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا.ایوارڈ کے لیے ان کا انتخاب امریکی حکومت کی جانب سے انسانی سمگلنگ سے متعلق مرتب کی گئی سالانہ رپورٹ کے بعد کیا گیا.اس رپورٹ میں ان کو ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی تھی. یہ اعزاز امریکہ نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انتونی بلنکن کی طرف سے دیا گیا .ظہیر احمد یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی اور کشمیری ہیں اور آجکل ڈی آئی جی ک پونچھ کے عہدے پر فائز ہیں اور اس سے پہلے ایف آئی اے ہیومن سمگلنگ یونٹ کے 5سال ڈائریکٹررہے ۔ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ظہیر احمد نے انتھک کام کیا اور ان کی کوششوں سے اینٹی ٹریفکنگ قوانین بنے ، اس عرصے میں متعدد گرفتاریاں ہوئیں اور مجرموں کو سزایں ملیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں