وزیراعظم کا دورہ راولاکوٹ ایک دفعہ پھر منسوخ

راولاکوٹ(دھرتی نیوز ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس کا دورہ راولاکوٹ ایک دفعہ پھر منسوخ کر دیا گیا۔ موجودہ وزیر اعظم کو منتخب ہوئے ایک سال ہو چکا ہے اور پونچھ ان کا آبائی ضلع ہے لیکن اس کے باوجود وہ سرکاری طور پر ایک دورہ بھی نا کر سکے۔ موجودہ دورہ کے دوران انہوں نے جائزہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف تقریبات میں شرکت کرنی تھی۔ ہفتے کی صبح وزیراعظم سیکریٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اب یہ دورہ عید کے بعد متوقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں