ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ پر حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 02 زخمی

ٹائیں (دھرتی نیوز )ٹائیں ڈھلکوٹ شاہراہ پر تھلہ بازار کے قریب مہران کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے، جنڈالہ پولیس چوکی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق سوہاوہ شریف غربی باغ سے ہے جس کی شناخت سید ذوالفقار حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور میں مقیم تھے مہران گاڑی پانیولہ سے سوہاوہ شریف جارہی تھی،مقامی لوگوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو دشوار گزار کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیاجبکہ جنڈالہ پولیس چوکی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، زخمیوں میں ڈیڑھ سالہ بچی سمیت دو خواتین بھی شامل ہیں گاڑی درخت سے ٹکرا کر رک گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں