ٹکٹوں کی تقسیم میں جانبداری ، جے کے پی پی کے ایک رہنما مستعفی

راولاکوٹ( دھرتی نیوز)ضلع پونچھ کےحلقہ پانچ کی یونین کونسل رہاڑہ سے تعلق رکھنے والے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے دیرینہ سیاسی کارکن سردار ارشد غازی نے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی سے27سالہ رفاقت توڑ کر احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے،غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ سردار خالد ابراہیم خان مرحوم کے دیرینہ کارکن و جموں وکشمیر پیپلزپارٹی یوتھ کونسل کے سات سال تک بانی چیرمین بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے جانبداری کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پسند و نا پسند کی بنیاد پرٹکٹوں کی تقسیم کی ہے، بلدیاتی انتخابات میں جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا گیا اور ان کیساتھ ذیادتی کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے لیے اپنا خون،پسینہ اور جوانی تک قربان کی ہے، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کا واحد شہید طارق شہید میرا بھائی ہے، کبھی جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، انہوں نے مزید کہا کہ31سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل رہاڑہ سے پارٹی ٹکٹ مانگا گیا لیکن پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیایونین کونسل رہاڑ ہ کا ٹکٹ جس پر میرا حق بنتا تھا پسند کی بنیاد پر ایسے امیدوار کو دیا گیا جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کوئی پارٹی کے لیے قربانی دی ہے، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی میرٹ پر رکھی گئی تھی لیکن بلدیاتی انتخابات میں پارلیمانی بورڈ میں بیٹھے میر جعفر و میر صادق نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں، جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابا ت میں جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کو یونین کونسل رہاڑہ سے 7وارڈز، یونین کونسل رہاڑ ہ سے ڈسٹرکٹ کونسلر کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس یونین کونسل سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی2500سے زائد ووٹ حاصل کرتے تھی ان انتخابات میں وہاں سے محض700ووٹ تک ہی حاصل کر سکی انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارلیمانی بورڈ میں شیخ جاوید جیسے لوگ میر جعفر و میر صاد ق کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے، پارٹی کو نقصان پہنچانے والے ایسے کردار وں کا فی الفور فارغ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ کے پاس ووٹ بنک نہیں ہے، جو بلدیاتی انتخابات میں ثابت ہو چکا ہے کہ کس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں اور کون پسند نا پسند کی بنیاد پر امیدوار بنے ہوئے تھے، انہوں نے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور پارلیمانی بورڈ کو فار غ کیا جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات میں نظریاتی کارکنان کیساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے اس موقع پر انہوں نے بٹے نی راہ،اندروٹ، بیندار، تتروٹ سمیت یونین کونسل رہاڑہ کے تمام ووٹران اور سپورٹرارن کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں ہمیں بھرپور سپورٹ کیا اور پسند کی بنیاد پر آنے والے امیدواران کو ووٹ کی پرچی کے زریعے مسترد کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نو منتخب لوکل کونسلر محبوب افضل، ساجد گل،فاضل خان، مسعود خان و دیگر بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں