ٹیکسلا،پندرہ سالہ کشمیری طالبعلم قتل،دو افراد زخمی

راولپنڈی(دھرتی نیوز)آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی کے علاقے بلوچ کے رہائشی اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریوینیو سردار محمد تسلیم خان کے بیٹے عبدالمعیزتسلیم کو ٹیکسلا میں معمولی تلغ کلامی پر گولی مارقتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ سے مقتول کے حقیقی چچا محمد تعظیم اور ان کا بیٹامحمد شانعزخمی ہو گے۔ایف آئی ار کے مطابق یہ لوگ واہ کینٹ میں ہی رہائش پذیر ہیں۔منگل کی رات دس بجے کے قریب مارکیٹ میں خریداری کے لیے گے اور ساتھ ایک ایزی پیسہ شاپ سے پیسے لینے گے تو ایزی پیسہ پر رقم کی کٹوتی پر دکاندار سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تودکاندار اور اس کے ساتھی(جن کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں) نے دکان کے باہر فائرنگ کر دی جس سے عبدالمعیزتسلیم جو نویں جماعت کا طالبعلم تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حقیقی چچا محمد تعظیم اور ان کا بیٹامحمد شانع زخمی ہو گے۔ملزمان دنوں موقع سے فرار ہو گے۔پولیس نے ایف آئی ار درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔اس سانحہ کی اطلاع ان کے خاندان پر بجلی بن کر گری۔واضع رہے کہ گذشتہ چند ماہ میں راولپنڈی کی حدود میں درجنوں کشمیریوں کو اسی طرح قتل کر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں