پانیولہ، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش، زندگی مفلوج، تاجران سراپا احتجاج

پانیولہ (نامہ نگار)سب ڈویڑن پانیولہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے معمولات زندگی بری طرح مفلوج اور کاروبار متاثر ہو کر رہ گئے انجمن تاجراں نے محکمہ برقیات کو تین روز کی ڈیڈ لائن دے دی ان کے مطابق محکمہ برقیات نے سب ڈویڑن پانیولہ کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے جب جی چاہے پانیولہ کی بجلی بند کر دی جاتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا انجمن تاجراں کے صدر ناصر رشید کیانی نے تین روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین روز میں بلا جواز اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو سخت ترین احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کے دوران نہ کوئی شٹر کھلے گا نہ پہیہ چلے گا اور ان تمام امور کا ذمہ دار محکمہ برقیات اور واپڈا ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں