پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ہو گا ،سردار نزاکت

کراچی(دھرتی نیوز) پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے ریاست اور عام شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا جس طرح پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اس سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہورہی ہے پاکستان کے تمام اداروں کو آپ نے اپنی ڈومین میں رہ کے کام کرنا پڑے گا اور پاکستان کی ریاست کو یہ ثابت کرنا پڑے گا پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں اور ان کے مساوی حقوق ہے جب تک پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی روکی نہیں جاسکتی پاکستان کے معاشی حالات درست سمجھ کی طرف نہیں جا سکتے حکومت پاکستان ریاستی اداروں کو ثابت کرنا پڑے گا کہ پاکستانی کی سیاست ہے جس میں انٹرنیشنل دنیا کے سرمایہ کار آپ نے انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ممبر ہیومن رائٹس ویجیلنس کمیٹی گورنمنٹ آف سندھ سردار نزاکت نے بین الاقوامی انسانی حقوق کمیٹی کے ممبر ناصر جاوید خان اور پلوشہ بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔سردار نزاکت نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان آئین اور قوانین کے مطابق چلانا ہوگا کیونکہ پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن ایسی ہے کہ پاکستان پرپوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں، ایسے میں پاکستان کے سارے سٹیک ہولڈرز کو انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، ہمیں پاکستان کو اگے ک لے کے جانے کے لیے پوری دنیا کو بتانا پڑے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس میں انسانی حقوق محفوظ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں