پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ صابرجامعہ آزاد کشمیر کے شعبہ کشمیر انسٹیٹیوٹ اف اکنامکس میں ڈائریکٹر تعینات

مظفراباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مطفراباد میں تعینات پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ صابر کو کشمیر انسٹیٹیوٹ اف اکنامکس یونیورسٹی اف آزادجموں و کشمیر میں بطورڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے نئی جائے تعیناتی پر حاضری دے دی ہے۔ڈاکٹر ثمینہ صابر کا تعلق راولاکوٹ(پوٹھی بالا) سے ہے۔وہ جامعہ آزاد کشمیر کے شعبہ معاشیات سے وابستہ ہیں۔انہوں نے اسی مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ان کے مختلف موضوعات پر درجنوں مقالہ جات عالمی سطع کے جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔انہوں نے متعدد کانفرنسوں میں شرکت کی۔ان کا پاکستان اورآزادکشمیر کے بہترین معاشیات دانوں میں ہوتا ہے۔ اس نئی جائے تعیناتی پر تقرری پر ان کے عزیز و اقارب، اساتذہ،طلباء و طالبات نے ڈاکٹر ثمینہ صابر کو مبارکباد پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں