پلندری.. شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹریفک پلان تیار

پلندری(پی آئی ڈی )ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان کی زیرصدارت شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ون وے ٹریفک چلانے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی سید عباس علی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار محمد پرویز خان، چیئرمین بلدیہ عامر نواز، صدر بار ایسوسی ایشن سردار محمد ظہیر خان، انجمن تاجران کے نمائندوں، صحافی حضرات سمیت سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی. شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی نے ٹریفک پلان سب کے سامنے رکھا جس پر شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی تجاویز اجلاس میں پیش کیں. ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں. ٹریفک کی روانی کو بہتر رکھنے کے لیے شہر میں ٹریفک ون وے کرنا ناگزیر ہے. ٹریفک ون وے سے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو گا. انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی. شہر میں ریڑھی بانوں، تجاوزات کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں. انتظامیہ ریڑھی بانوں کے لیے ایک الگ سے جگہ مختص کی جا رہی ہے. شہر میں ٹریفک کی بہتری کے لیے تاجران اور عوام انتظامیہ کا ساتھ دیں. تمام سٹیک ہولڈرز اگر مل کر مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں گے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی. تعلیمی اداروں کے باہر چھٹی کے وقت بھی ٹریفک کے مسائل حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں