پنجگوٹ،نوجوان پر تشدد کرنے والے 03 اراد گرفتار

پنجگوٹ (دھرتی نیوز ) مظفرآباد کے نواحی علاقے پنجکوٹ میں منعقدہ جرگہ کے دوران ایک نوجوان پر تشدد کرنے اور تھوک پھنک کر چٹوانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت پر پولیس نے مقامی چیئرمین یونین کونسل اور متاثرہ نوجوان کے والد سمیت ایک درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان پر الزم ہے کہ اس نے ایک شادی شدہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کی ہے۔ نوجوان پر تشدد کرنے والوں میں خاتون، اس کا شوہر، سسر اور نوجوان کا والد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک 3 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں