پونچھ،جماعت پنجم کے سالانہ نتائج کا رزلٹ ناقص آنے پر22 صدر معلمین معطل

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری پونچھ راولاکوٹ نے جماعت پنجم کے سالانہ امتحان 2023 کے امتحان میں صفر نتائج کے حامل اسکولز کے22 صدر معلمین کو لاپروائی برتنے پر ای اینڈ ڈی رولز 1977ملازمت سے فوری طور پر معطل کرتے ہوئے دو مختلف انکوائری آفیسر مقرر کیے ہیں جن میں محمد طاہر خان صدر معلم ہائی اسکول پوٹھی مکوالاں اور محمد شعبان خان پرنسپل ہائی اسکول چھوٹا گلہ شامل ہیں۔دونوں آفیسران معاملہ کی چھان بین اور حتمی رپورٹ مقررہ وقت میں پیش کریں گے، جن اساتذہ کو معطل کیا گیا ان میں نعیم الطاف ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول چھوٹی نکرپکھر، عمران کلیم ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول چھوٹی نکرپکھر،اعجاز ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول لام دریک،بنارس ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول لام دریک،ظہیر ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول لام دریک،محمد نسیم ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول دبن سنگولہ،مبین ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول دبن سنگولہ،محمد حبیب ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول دبن سنگولہ،ساجد محمود ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول نڑیولہ ہورنہ میرہ،عدنان خورشیدایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول جوہر گڑھ اندروٹ،عائشہ ایلیمنٹری معلمہ پرائمری اسکول جوہر گڑھ اندروٹ،عبدالباسط ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول اکھرونہ،محمد اخلاق ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول اکھرونہ،محمد سعید ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول چھوٹی نکر سیراڑی،سمعیہ ایلیمنٹری معلمہ پرائمری اسکول چھوٹی نکر سیراڑی،اشتیاق احمد ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول آرنوٹہ،مظہر احمد ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول آرنوٹہ،محمد صابر خان ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول دریک عباسپور،عبید اکبرایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول دریک جھنڈا پیراں،محمد افتخار خان ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول کھتیاڑہ کھلی درمن،قمر زمان ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول ڈنگہ چھتر تائی،سعد سعید ایلیمنٹری مدرس پرائمری اسکول ڈنگہ چھتر تائی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں