پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس ،دعا زبیر کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےزیر اہتمام کاروبار سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی کشمیری خواتین کی ایک تقریب کا اہتمام فاز ٹاور اسلام آباد میں کیا گیا۔تقریب کی صدارت صدر پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، چئیرمن فاز اسٹیٹ عمران عزیز نے کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر محترمہ دعا زبیر کو پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کے پونچھ چیمبر کو منظم کرنے اور کاروبار کے فروغ کے لیے باہمی تعاون سے آگے بڑھیں ۔اجلاس میں ممتاز سماجی کارکن محترمہ خدیجہ زرین، محترمہ دعا زبیر،محترمہ نبیلہ ارشاد،محترمہ رابعہ رزاق،مہرنقوی،عتیقہ عبدالغفور،حنانثار،فرہ ذوالفقار،عظمٰی خان،فاطمہ انور،ثمینہ ارشاد،خولہ خان شاہین کوثر ڈار،ماریہ نقوی نے شرکت کی۔ قبل ازیں صدر پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمران عزیز نے پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور تقریب میں شریک خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں