پیپلزپارٹی فارورڈ بلاک کے امیدوار کی حمایت کے لیے تیار

مظفرآباد (دھرتی نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں چوہدری لطیف اکبر ، سردار محمد یعقوب خان ، فیصل ممتاز راٹھور ، میاں عبد الوحید ، نبیلہ ایوب ، سردر جاوید ایوب، بازل نقوی، جاوید بڈھانوی ، قاسم مجید، عامر غفار لون، عامر چوہدری شریک ہیں، اجلاس میں وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے اہم نوعیت کے فیصلے اور متفقہ سٹریٹیجی تیار کر لی گئی ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ چوہدری یاسین کو وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں