چنار ویٹ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

راولاکوٹ( دھرتی نیوز ) چنار ویٹ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام راولاکوٹ شہر سے منسلک جانوروں کے ذبح خانے کے قریب واقع مویشی منڈی میں پالتو جانوروں کے علاج معالجہ کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس مہم میں جامعہ پونچھ کے شعبہ ڈی وی ایم کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ انہوں نے گھروں میں رکھے گے پالتو جانوروں کا معائنہ کیا اور بیمار جانوروں کو ادویات بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر جانوروں کے مالکان اور سول سوسائٹی نے طلباء و 4کی اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف جانوروں کا علاج معالجہ ممکن ہو سکا بلکہ ہمیں جانوروں کی بہت ساری بیماریوں سے آگاہی مل سکی۔ چنار ویٹ کیئر سوسائٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے فری میڈیکل لگاتی رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں