چیئرمین ضلع کونسل پونچھ جاوید شریف ٹریفک حادثے میں زخمی

پاکگلی (دھرتی نیوز) چیرمین ضلع کونسل پونچھ سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ کی سرکاری گاڑی کیاٹ کلاں ڈھنڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔گاڑی میں ان سمیت دو افراد سوار تھے۔ جاوید شریف کا بائیں بازو فریکچر ہوا ہے۔انہیں ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں