ڈاکٹر عرفان جاوید کی ”مصنوعی ذہانت“ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل

جکارتہ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عرفان جاوید نے (یو ٹی ایچ ایم) ملائشیا سے آرٹیفشل انٹیلجنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی، انھوں نے اپنی ریسرچ میں اے آئی کے جدید الگوردم (جی آر یو) کے سٹنڈرڈ ماڈل میں امپرومنٹ کی ہے جس کا فائدہ یہ ہو گا کہ آنے والے دنوں میں ایک موبائل اپلیکیشن ڈویلپ کی جائے گی، جس کی مدد سے عام آدمی بھی امراضِ قلب کی کی باآسانی معلومات حاصل کر سکے گا جیسے کہ بندہ دل کا مریض ہے یا نہیں،اور آنے والے کتنے عرصے میں وہ دل کے مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے اور جو دل کا مریض ہے وہ مستقبل کیلئے دل کی کنڈیشن کے بارے میں جان سکے گا۔ عرفان جاوید 2016 میں جامعہ پونچھ میں بطور لیکچرر تعینات ہوئے،2019 میں فنڈامنٹل ریسرچ گرانٹ پروگرام کے تحت وہ سکالرشپ پر انڈونیشیا کے اس معروف ادارے میں گے اور چار سالوں میں پی ایچ ڈی کی دگری مکمل کر لی،ان کے آرٹیکل معروف جریدوں میں شائع ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں واپس آکر وطن کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں