ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھنوتی کی زیر صدارت اجلاس،3 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے انتظامات کا جائزہ

پلندری (پی آئی ڈی)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس. اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی سید علی عباس، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار محمد پرویز خان، اسسٹنٹ کمشنر منگ سردار ازکار حسین، اسسٹنٹ کمشنر بلوچ شکیل عباسی، اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل محمد قدیر مغل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سدھنوتی ناصر لطیف، تحصیلداران نے شرکت کی. اجلاس میں 3 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا. ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ ضلع کی تمام تحصیل ہا میں پر امن، صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کو یقینی بنایا جائے. اس سلسلہ میں دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جائے. انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسران کو پولیس کی حفاظتی تحویل میں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچایا جائے. تمام ڈیوٹی مجسٹریٹ کو پابند کیا جائے کہ وہ پہلے سے ہی اپنے متعلقہ ڈیوٹی کی جگہ کا دورہ کر کے مقامی حالات کی جانچ پڑتال کر لیں. ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی سہولیات فراہمی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ بہترین ماحول میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے.
ضلع بھر میں کل 19 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی، 2 ٹاؤن کمیٹیز ہیں جہاں پر کل ووٹرز کی تعداد 219109 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 115978، خواتین ووٹرز کی تعداد 143741 ہے. ضلع کے کل پولنگ اسٹیشنز 442 ہیں جن میں 137 مردانہ، 137 زنانہ اور 167 مشترکہ ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں