ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ میں دھرنا،سڑکوں کی مرمتی کا مطالبہ

راولاکوٹ( دھرتی نیوز )عوامی ایکشن کمیٹی دھمنی کا ڈسٹرکٹ کمپلکس راولاکوٹ میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ۔گلشن شہداء تا بن بہک سڑک کو دوبارہ اے ڈی پی میں شامل کرنے، تمام خستہ حال رابطہ سڑکوں کی ری کنڈیشننگ کا مطالبہ۔ انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لئے 21 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن، ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو ڈیڈ لائن کے خاتمے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ فیضان اعجاز، طیب ریاض ایڈووکیٹ، عثمان خان ، خالد محمود خان، ظہیر شکیل و دیگر کا بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب۔ مقررین نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ شہر کے دیہی علاقوں کے عوام گوناں گوں مسائل کا شکار ہیں تمام سڑکيں خستہ حال ہو کر ناقابل رفتار ہو چکی ہیں بنیادی صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں عوام سراپا احتجاج ہیں مگر حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں انہیں عوامی مسائل سے غرض نہیں ہے۔ دھرنے میں امیر جماعت اسلامی راولاکوٹ عدنان رزاق، سیکرٹری جنرل سہراب احمد، حق دو تحریک سنگولہ کے مدثر شبیر نے بھی شرکت کی اور شرکاء احتجاج سے اظہار یکجہتی کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء احتجاج، فیضان اعجاز، عثمان خان، طیب ریاض ایڈووکیٹ، سردار خالد محمود، سرفراز ایڈووکیٹ، ظہیر شکیل، مہران کرامت، فہد خالد و دیگرنے کہا کہ گلشن شہدا ٕ کہتھان بن بہک 10 کلوميٹر سڑک کی منظوری ہوٸی اے ڈی پی میں شامل کی گٸی مگر پھر کاٹ دی گٸی جو عوام کے ساتھ کھمکھلا زیادتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کے یہ سڑک دوبارہ اے ڈی پی میں شامل کی جاٸے ۔ پنجال گلی تا ہاٸی سکول دھمنی سڑک راولاکوٹ سنگولہ روڈ ۔ دھمنی پوٹھہ روڈ سمیت خستہ حال سڑکوں کی ری کنڈیشنگ کی جاٸے کہتھان کے مقام پر ڈسپنسری اور سرکاری جنازہ گاہ تعمیر کی جاٸے ۔اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو بڑے احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔#

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں