ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت غیر سرکاری تنظیمات کاا جلاس،اہداف کا تعین

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتا زکاظمی کی زیرصدارت راولاکوٹ میں کام کرنے والی نیشنل وا نٹرنیشنل این جی اوز کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عمرفاروق،ضلعی ّآفیسر محکمہ سوشل ویلفیئر ڈپیارٹمنٹ پونچھ محمد اقبال بٹ،مہتمم دارالفلاح،،الخدمت فاونڈیشن HHRD,قطر چیئرٹی،مسلم چیئرٹی،مسلم ہینڈز،WWOP،المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ دارن نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنرپونچھ کو سال 2023کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اور2024کے مجوزہ پلان کے بارے میں بھی بتایا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذمہ داران ماہانہ بنیادوں پر این جی اوز کی میٹنگ ٖڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کیاکریں گے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر سید ممتاذکاظمی نے کہاکہ جن جن این جی اوز کے اکاونٹ غیرفعال ہیں ان کوبحال کرنے میں قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔این جی اوز غربت کے خاتمے کے لیے علاقائی ترقی اور فنی تعلیم میں پائیدار منصوبوں کے تحت کام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے این جی اوز کوسوشل سکیٹر میں اپنی خدمات سرانجام دینے پران کی کارکردگی کوسراہا۔اورمستقبل میں سکل ڈویلپمنٹ،فری لاننسنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی،کے شعبے میں اپنی خدمات کوسرانجام دینے اوربالخصوص ضلع پونچھ راولاکوٹ کے لیے ایک اجتماعی پراجیکٹ کرنے کی ہدایت کی جس سے نوجوان طلباوطالبات کوموجود ہ دورکے مطابق باعزت اوربہترین روزگار کی فراہمی ممکن ہوسکے۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ 5فروری یوم یکجتہی کشمیر تمام سرکاری اداے اوراین جی اوز مل کربنایں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں