ڈی ایم جی گروپ کے آفیسر کاشف حسین نے پبپرووینشل منیجمنٹ سروسز کا امتحان پاس کر لیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھنے والے ازاد کشمیر کے ایک اعلٰی آفیسر چوہدری کاشف حسین نےفیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام منعقدہ پبپرووینشل منیجمنٹ سروسز کا امتحان پاس کر لیا۔ یہ امتحان گریڈ 19 کی 41 اسامیوں کو پر کرنے کے لیے تھا جس میں آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان سے مساوی گریڈ میں تعینات آفیسرز شریک ہوئے۔چوہدری کاشف حسین آزاد کشمیر کے واحد آفیسر ہیں جو اس امتحان میں کامیاب ہوئے۔ وہ قبل ازیں آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں بطور ڈپٹی کمشنر کام کر چکے ہیں۔ موجودہ وقت وہ ایڈیشنل کمشنر میرپور کے عہدے پر فائز ہیں۔فیڈرل پبلک سروس کے زیراہتمام منعقدہ اس امتحان میں 50 امیدواروں نے اپلائی کیا۔ امتحان کے مختلف مراحل سے گذرنے کے بعد 15 امیدواران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں