ڈی جی سیاحت کا نیلم میں زیر تعمیر کیمپنگ پیڈز کا دورہ

نیلم(پی آئی ڈی) ڈائریکٹر جنرل سیاحت آزاد کشمیر محترمہ تہذیب النساء نے سیاحتی مقام کیرن/نیلم میں زیر تعمیر کیمپنگ پیڈز و دیگر منصوبوں کی فوری تکمیل کیلئے متعلقہ فرم کو کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ وہ جمعے کے روزکیرن/نیلم میں زیر تعمیر کیمپنگ پیڈز/ ہٹس کا معائنہ کر رہی تھیں۔ انہوں نے منصوبے کی ڈیزائننگ اور تعمیراتی میٹیریل کا جائزہ بھی لیا اور زیر تعمیر کیمپنگ پیڈز و دیگر منصوبوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سیاحت محترمہ تہذیب النساء کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضی نے سٹاف کے ہمراہ استقبال کیا اور کیمپنگ پیڈز کی تعمیر اور محکمانہ بریفنگ دی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود ثاقب موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سیاحت محترمہ تہذیب النساء نے سیاحتی مقام کیرن/اپر نیلم کے مقام پر زیر تعمیر منصوبوں کے معائنے کے دوران ٹورازم آفیسر چوہدری لعل، ایس ڈی او عمارات امجد رشید سے زیر تعمیر ہٹس کے بارے میں بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سیاحت محترمہ تہذیب النساء نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم کو سیاحتی مقام کیرن میں جملہ گیسٹ ہاؤسز کی رجسٹریشن مکمل کرتے ہوئے انتظامیہ و دیگر محکمہ جات کے باہمی تعاون سے سیاحتی مقامات کو مزید پرکشش بنانے کیلئے شجرکاری کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیلم میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے اس طرح کی مزید سیاحتی پوٹینشل کی حامل سائٹس کا تعین کر کے اس طرح کے مزید منصوبوں کیلئے نظامت اعلی کو تجویز ارسال کرنے کی ہدایت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں