ڈی جی وزیر اعظم سیکرٹریٹ افتخار رشید چغتائی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مظفراباد(دھرتی نیوز)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے قریب ساتھی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وزیر اعظم سیکرٹریٹ افتخار رشید چغتائی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وہ وزیر اعظم کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ان کے ساتھ قریب ترین ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔انتخابات میں انہیں کامیابی دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اقتدار میں آنے کے بعد مختلف عہدوں پر فائز رہے۔سوشل میڈیا پر انہوں نے خود ہی اپنے استعفیٰ سے متعلق بیان جاری کیا۔ افتخار رشید چغتائی نے ایک ایسے وقت استعفیٰ دیا کہ جب وزیر اعظم کوہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے علیحدہ علیحدہ نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں