کراچی،کشمیر ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ۔۔کشمیر کمیونٹی کا ورلڈ کپ.. خصوصی رپورٹ

رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ہل پارک گراؤنڈ کراچی میں ”کشمیر ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ“ کا انعقاد کیا گیاجسے کشمیر کمیونٹی کا ”ورلڈ کپ“ جیسے اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ لیگ سسٹم پر کھیلا گیا جس میں مجموعی طور پر کل 24 ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کی اہم بات یہ تھی کہ تورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں صرف کشمیری کھلاڑی ہی کھیل سکتے ہیں۔اپنی نوعیت کے اس منفرد ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر بھر سے اسٹار پلیئرز کو شامل کیا گیا جس سے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگ گے۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اے کیٹیگری میں کشمیر کے ٹاپ اسٹارز شامل تھے ہر ٹیم میں صرف دو اے کیٹیگری پلئیرز کو کھلنے کی اجازت تھی۔بی کٹیگری میں سے پانچ اور باقی کراچی میں مقیم کشمیری کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔ الحمدللہ یہ ٹورنامنٹ انتہائی کامیاب رہا۔ پہلی بارضلع پونچھ کی تحصیل تھوراڑ سے دو ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ایک ٹیم”تھوراڑ اسپورٹس کلب“اور دوسری ”سردی اسپورٹس کلب“ کے نام سے میدان میں آئی اور خوب کھیل پیش کیا اور تھوراڑ اسپورٹس کلب نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ تھوراڑ اسپورٹس کلب کے اونر نوجوان معروف بزنس مین سردار شہزاد افسر اور ممتاز سماجی کشمیری شخصیت سردار ارشد محمود ہیں۔ تھوراڑ اسپورٹس کلب کی ٹیم کی قیادت شہزاد افسر نے کی جو کھلاڑی اس کلب کا حصہ تھے ان میں اسٹارز پلئیر شکیل شاہ، سرمد ملک، اظہر لالہ، کنگ قمرو، عاصم لیاقت، بلال بالو، اظہر سمیع، اسد خان، ثاقب منظور، راشد خان، وقاص شاہ روم، ذہین ارشد، اویس نسیم، اور طلحہ ارشد شامل تھے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز تھوراڑ اسپورٹس کلب کے شکیل شاہ اور بہترین باؤلر سرمد ملک رہے۔ تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سردی اسپورٹس کلب کی قیادت نوجوان بزنس مین سردار رئیس نے کی اور نائب کپتان سردار ارباز تھے۔ سردی اسپورٹس کلب نے بھی ابتدائی میچوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی لیکن بدقسمتی سے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ تھوراڑ اسپورٹس سے ہوا جس میں تھوراڑ اسپورٹس کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اس ٹورنامنٹ میں تحصیل تھوراڑ سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی اور اپنے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور داد دی۔ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں بطور خاص معروف کاروباری شخصیت سردار جننت حسین اورانصرحسین نے دل کھول کر کھلاڑیوں کی مالی مدد کی اور پورے ایونٹ کو کامیاب کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے میں سردار مقصود الزمان، سردار مقبول الزمان نے سرپرستی کی جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سردار ارشد محمود، الیاس بھائی، ہاشم ابدالی، سہیل خان، وقار خان، عاشق بھائی، مقبول بھائی اور دیگر نے بہترین کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بزنس فورم آزاد کشمیر کے صدر اور بانی پونچھ چیمبرز اینڈ انڈسٹری اور چیف ایگزیکٹو فاز انٹرپرائز معروف سردار عمران عزیز اور سردار سلطان بھائی تھے۔مہمانان خصوصی سے فاتح ٹیم کے کپتان سردار شہزاد افسر نے ٹرافی وصول کی۔اس ایونٹ میں کشمیر کمیونٹی کراچی نے بھرپورشرکت کی۔ آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے اس دن کی مناسبتت سے بھی بات کی اور اس اس دن کو اجاگر کرنے میں کشمیری کمیونٹی مقیم کراچی اور خصوصا اس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی تعریف کی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں