کشمیر کونسل کی خالی نشست پر عدنان خالد امیدوار نامزد کیے جانے کا فیصلہ

راولاکوٹ(دھرتی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے آزاد جموں کشمیر کونسل کی خالی نشست پر سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ(مرحوم ) کے بیٹے سردار عدنان خالد کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیٹ سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے اسی مہینے اس نشست پر انتخابات کروانے کا شیڈول بھی جاری کر رکھا ہے۔ پارٹی کے کئی اور سرکردہ رہنما اس سیٹ پر ممبر کونسل کے امیدوار تھے لیکن ذمہ دار ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدر و وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کے باعث کونسل کا ٹکٹ ان کے خاندان میں ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاندان نے مشترکہ طور پر ان کے بیٹے سردار عدنان خالد کو امیدوار پیش کیا ہے۔عدنان خالد ایک عرصے تک بلجیئم میں رہے ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے والد محترم کی علالت کے باعث گھر ہی رہے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں