کشمیر کونسل کی نشست پر پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدواران آمنے سامنے

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے رہنماء اور ممبر کشمیر کونسل سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ(مرحوم) کی وفات کے بعد خالی ہونے والی کشمیر کونسل کی نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ(مرحوم)کے بیٹے سردار عدنان خالد کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ یہ سیٹ سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے اسی مہینے اس نشست پر انتخابات کروانے کا شیڈول بھی جاری کر رکھا ہے۔ پارٹی کے کئی اور سرکردہ رہنما اس سیٹ پر ممبر کونسل کے امیدوار تھے لیکن پارٹی کے صدر و وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کے باعث کونسل کا ٹکٹ ان کے خاندان میں ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کو انہوں نے سیکرٹری کشمیر کونسل کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن پر دو ممبران اسمبلی محترمہ شاہدہ صغیر اور دیوان علی چغتائی کے دستخط تھے۔ عدنان خالد ایک عرصے تک بلجم میں رہے ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے والد محترم کی علالت کے باعث گھر ہی رہے ہیں۔ ؎دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے سنیئرراہنما راجہ مبشر اعجاز اور مرکزی راہنما چوہدری طارق محمود آف چکسواری نے بھی کشمیر کونسل کی خالی نشست پر ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کروا دیے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر،سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور، ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید، بازل نقوی، نبیلہ ایوب، چوہدری قاسم مجید ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید اور راجہ مبشر اعجاز بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں