کھائیگلہ جواء سکینڈل،پولیس کورقم لے کر مفرور ملزم کی تلاش

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) دو دن پہلے راولاکوٹ سے دس کلومیٹر دور واقع شہر کھائیگلہ کے قریب جوئے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا گیا تھا جس کے دوران نو افراد کو جواء کھلنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،پولیس کو اب ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو چھاپے کے وقت ان نو افراد کا حصہ تھا لیکن کسی پولیس اہلکار کی معاونت سے وہ نہ صرف خود بھاگ گیا بلکہ جوئے میں لگی نو لاکھ روپے کی رقم بھی لے کر ساتھ لے کر چلا گیا، ”دھرتی“ کو اپنے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص جو بھاگتے ہوئے خود زخمی بھی ہو گیا اس پولیس اہلکار کو ایک لاکھ روپے نذرانہ بھی دے گیا جس نے اسے بھگانے میں مدد دی،ایس ایس پی راولاکوٹ خاور علی کے مطابق اس چھاپے سے چند دن پہلے کھائیگلہ پولیس چوکی کے اہلکاران سے ان کی حدود میں اس طرح کے جوئے کے اڈے سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا جس کے بعد سٹی پولیس کو یہ ٹاسک دیا گیا لیکن ان میں سے بھی کچھ اہلکاران سے اس آپریشن کو خفیہ رکھا گیا۔چھاپہ مار پولیس پارٹی کے مطابق مبینہ جواریوں سے صرف چوبیس ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں،اتنی کم رقم کسی بھی ایسے جوئے کے اڈے سے برآمد ہونا کسی صورت درست اعداد و شمار معلوم نہیں ہوتے۔پولیس کے اعلیٰ احکام کے پاس ایسے شواہد آچکے ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ اصل ملز م کو ایک پولیس اہلکار کی مدد سے ہی بھگایا گیا ہے اور وہ موجودہ وقت بھی زخمی حالت میں رپوش ہے۔پولیس احکام کے مطابق کئی سہولت کار بھی اس لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں