کے پی ایل بھارت مخالف مہم کے باوجود دنیا کی دوسری بڑی لیگ بن چکی ہے، عارف ملک

مظفرآباد (صباح نیوز) صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئر لیگ بھارت مخالف مہم کے باوجود دنیا کی دوسری بڑی لیگ بن چکی ہے۔حکومت آزادکشمیر سے کشمیر پریمیئر لیگ کی ریاست بھر میں برانڈنگ کیلئے اجازت مانگ لی ہے سیزن 2 میں شاہد آفریدی، محمد عامر، شعیب ملک، سرفراز احمد سمیت بڑے قومی ہیروز مظفرآباد سٹیڈیم میں ان ایکشن نظر آئیں گے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی لیگ میں شمولیت کیلئے پرعزم ہیں رواں سال دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں کشمیر پریمیئر لیگ دیکھی جائے گی تھرڈ پارٹی رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ دنیا کی دوسری بڑی لیگ بن چکی ہے سیزن 1 میں ڈیجیٹل نمبرز میں 40 ملین ویوز مل چکے ہیں سپورٹس دنیا کی چوتھی بڑی صنعت بن چکا ہے سپورٹس جرنلزم میڈیا کا مستقبل ہے سٹریٹجک پارٹنر شپ قائم کریں گے جس میں میڈیا کا کردار ہو بین الاقوامی سطح کی سہولتیں سیزن 2 کے دوران صحافیوں کو فراہم کرنا چاہتے ہیں کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا نغمہ مظفرآباد میں شوٹنگ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن دفتر میں دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکے ہمراہ کے پی ایل کشمیر افیئرز کے انچارج تنویر مغل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آصف رضا میر، سینیئر نائب صدر امیر الدین مغل، سیکرٹری جنرل نعیم احمد عباسی،بانی اراکین امتیاز اعوان، محمد عارف عرفی، سجاد قیوم میر، سید اشفاق شاہ نے بھی خطاب کیامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف ملک کا کہنا تھا کہ جموں جانباز نئی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جو مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں کی نمائندگی کرے گی کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے انعقاد کیلئے حکومتی نمائندوں کے ساتھ اجلاس ہو چکا ہے کشمیر پریمیئر لیگ آزادکشمیر میں رجسٹرڈ ہوچکی ہے ٹیکسیشن کے معاملات بھی حل ہو رہے ہیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو لیگ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں کے پی ایل کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ کی مہم اس مرتبہ بھی چل رہی ہے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی کنفرمیشن ہو تو میڈیا کو بتائیں گے۔بین الاقوامی سطح پر کھیلنے والے عالمی کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں