ہورنہ میرہ ،چیف سیکرٹری آزاد حکومت نے ٹیلی ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کیا

راولاکوٹ (پی آئی ڈی ) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عثمان چاچڑ نے یہاں راولاکوٹ سے دس کلومیٹر دور ہورنہ میرہ ٹ کے بیسک ہلتھ سنٹر میں ٹیلی ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کا کیا .اس موقع پر مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفر حسین چوہدری ،سیکرٹری اطلاعات وآئی ٹی مدحت شہزاد ،ڈی جی آئی ٹی سردار خالد رفیق ،ڈی ایچ او پونچھ ،منیجنگ ڈائریکٹر گلف ایمپائر سردار شاذیب شبیر اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی. چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عثمان چاچڑ نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی کےذریعے سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آ رہی ہیں. دور دراز علاقوں سے شہروں کے بہترین ڈاکٹرز تک رسائی ہونے سے صحت کے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے. انہوں نے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ سنٹر میں جہاں مزید بہتری کی ضرورت ہوئی کریں گے.انہوں نے تمام آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ اپنا بہترین تعلق استوار کریں تاکہ لوگوں کے مسائل بہتر طریقے سے ایڈریس ہو سکیں. انہوں نے مزید کہا کہ آفیسران لوگوں کی خدمت کے لیے ہیں. وسائل کو سوچ سمجھ کر استعمال کرنے سے زیادہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں. کسی منصوبہ میں جتنی اچھی پلاننگ ہوگی اس کے اثرات بھی اتنے بہتر سامنے آئیں گے .سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے سنٹر میں ہر طرح کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور بچوں کو بہترین ماحول دستیاب ہے جبکہ ٹیلی ہیلتھ سنٹر پر پرائیویٹ پارٹنر کے ساتھ مل کر لوگوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ عوام کے تعاون سے ہی کامیاب ہو سکتا ہے. حکومت ہر طرح سے راولاکوٹ میں پہلے سنٹر کو کامیاب بنانے کے لیے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ بہترین تربیتی عمل جاری رہے. سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ آئی ٹی سنٹر کا پہلا سنٹر راولاکوٹ کھولنے کا فیصلہ یہاں کے تعلیمی اوسط بہتر ہونے کہ وجہ سے تھا ایسے سنٹرز دیگر شہروں میں بھی کھولے جائیں گے. افتتاح کی تقریبات میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ ڈاکٹر جواد کیانی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ ڈویژن سعد الللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ندیم تاج، پراجیکٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرز خرم غوری، صحافیوں، سٹاف اور لوکل کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں