یونان ۔۔حادثے کا شکار کشتی سے 100 مسافر ریسکیو، 02 کشمیری بھی شامل ہیں

ایتھنز (دھرتی نیوز )لیبیا سے اٹلی تارکین وطن کو لےجانے والی ماہی گیری کی ایک کشتی جنوبی یونان کے ساحل پر ڈوبنے سے 700 سے زائد افراد پانی میں بہہ گے جن میں سے 100 کو زندہ بچا لیا گیا ۔زندہ بچ جانے والوں میں کوٹلی آزادکشمیر کے 02 افراد بھی شامل ہیں۔
یہ کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے درجنوں تارکینِ وطن میں متعدد پاکستانی شہری شامل ہیں تاہم پاکستانی سفارتخانے نے 12 پاکستانیوں کے ریسکیو کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم نے پیلوس شہر کے جنوب میں ڈوبنے والی کشتی کے بارے میں متعلقہ یونانی حکام سے رابطہ کیا۔ سفارتخانے کے مطابق ایک ٹیم نے وہاں کا دورہ کر کے ابتدائی معلومات حاصل کی ہیں۔سفارتخانے کے مطابق جن افراد کو بچایا گیا ہے ان میں دو کا تعلق پاکستان کے زیر انتطام کشمیر کہ علاقے کوٹلی سے ہے جن میں محمد عدنان بشیر اور حسیب الرحمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد حمزہ ولد عبدالغفور اور ذیشان سرور ولد غلام سرور گجرانوالہ، عظمت خان ولد محمد صالحو ضلع گجرات، محمد سنی ولد فاروق احمد اور زاہد اکبر ولد اکبر علی شیخوپورہ، مہتاب علی ولد محمد اشرف منڈی بہاؤالدین، رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد سیالکوٹ، عثمان صدیق ولد محمد صدیقکا تعلق گجرات سے ہے۔ ریسکیو کا کام جاری ہے لیکن اب کسی کے زندہ بچنے کا امکان کم ہی۔کشتی میں سوار اکثر نوجوان ،خواتین اور بچوں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں