راولاکوٹ (دھرتی نیوز)مرکزی چیئرمین ایپکا سردار امتیاز خان, مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ سالک عباسی اور ضلعی صدر غیرجریدہ سردار جاوید عزیز کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ڈی اے ہڑتالی کیمپ میں شرکت اور پی ڈی اے کے مطالبات کی مکمل تائید و حمایت.
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ڈی اے کے مطالبات جو %100جائز اور درست ہیں فوری طور پر حل کئے جائیں. مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ سالک عباسی صاحب نے کہا کہ اگر پی ڈی اے ملازمین کے مطالبات کو جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو ہم تمام ملازمین تنظیموں اور اتھارٹیز کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد ہڑتال کا دائرہ کار پورے آزادکشمیر تک لے جائیں گے اور جب تک پی ڈی اے کے مطالبات حل نہیں ہو جاتے ہڑتال جاری رہے گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں