عباسپور،باجوڑ ایجنسی میں شہید ہونے والا فوجی اہلکار سپرد خاک

عباسپور (آنچل کیانی سے)سابق چیئرمین ضلع زکواۃ چوھدری محمد اسحاق جٹ کے حقیقی بھتیجے بابو چوہدری ممتاز حسین مرحوم کے بیٹے عدنان ممتاز چوھدری جو افواج پاکستان میں تھےاور اپنے فرائض سرانجام دے رھے تھے جمعہ کے روز اپنے فرائض منصبی کے دوران دھشت گردوں سے کے ایک حملے میں جامِ شھادت نوش کر گئے تھے اُنکے جسدِ خاکی کو عباسپور لایا گیا اُنکی نمازِجنازہ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپور میں مولانا خلیق الرحمان عطاء نے پڑھائی نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس سے کرنل عبدالرازق برگیڈئیر(ر) ڈاکٹر سردار لیاقت محمود مولانا لطیف قادری چودھری محمد اسحاق سابق چئیرمین اسد عزیز چودھری قاری لیاقت نے خطاب کیا اور شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا نمازِجنازہ میں پاکستان مُسلح افواج کے آفیسروں،اھلکاران سابق وزیرمال چوہدری یاسین وزیراعظم آزادکشمیر کے پولیٹیکل سیکرٹری کرنل (ر) سردار شجاعت محمود انجمن تاجراں عباسپور سردار فیاض خان صدر بار ایسوسی ایشن عباسپور سردار مشتاق خان ایڈووکیٹ چوہدری شہزاد بشیر ایڈووکیٹ چوہدری جمشید احمد ایڈووکیٹ راجہ افضل چوہدری صدیق قمر ایڈووکیٹ ا کالم نگار راجہ افضل کیانی ایڈووکیٹ سردار محمد حیات خان ایڈووکیٹ ، سول سوسائٹی، شہریوں، اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنےوالے ھزاروں افراد نے شرکت کی پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شھیدعدنان ممتاز کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی پیش کرنے کے بعد ھزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

عباسپور،باجوڑ ایجنسی میں شہید ہونے والا فوجی اہلکار سپرد خاک” ایک تبصرہ

  1. کرنٹ نیوز دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کشمیر دھرتی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں