باغ۔۔۔چیئرمین ضلع کونسل کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع

باغ(سید طاہر حسین) ضلع کونسل باغ کا بجٹ 1 ووٹ سے مسترد ، چیئرمین ضلع کونسل بجٹ منظوری کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے ،پیپلز پارٹی کے ممبر ضلع کونسل سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ نے چیئرمین کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے تحریک جمع کرو دی ، تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل باغ کا بجٹ اجلاس اپوزیشن نے 17 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے مسترد کردیا ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ایک رکن سمیت 2 ممبران شریک نہیں تھے ، بجٹ اجلاس میں 35 ممبران نے حصہ لیا جن میں سے حزب اقتدار کے حق میں 17 ووٹ جبکہ حزب اختلاف نے 18 ووٹ حاصل کیئے ، بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی اکثریتی نشستوں پر پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئی تھی ، چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے پروفیسر سردار آصف پیپلز پارٹی کے سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ سے 3 ووٹ کی برتری سے چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے تھے ، ازاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس کی حکومت کے خاتمے کے بعد گزشتہ روز ضلع کونسل باغ کے بجٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین ضلع کونسل باغ کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ اپوزیشن کے سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ گروپ نے 1 ووٹ کی اکثریت سے مسترد کردیا ، باخبر ذرائع کا کہنا ٹحکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق بجٹ مسترد ہو جائے کی صورت میں متعلقہ قائد ایوان کیلئے لازم ہے کہ وہ ایوان سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرے ، چیئرمین ضلع کونسل کے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے اپوزیشں کے سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ گروپ نے ضلع کونسل کا اجلاس بلانے ریکوزیش جمع کروا دی ہے ، ضلع کونسل باغ میں متحدہ اپوزیشن کے سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ ایک متحرک سیاسی شخصیت ہیں وہ قبل ازیں 12 مرتبہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے صدر اور 6 مرتبہ اپنے حمایت یافتہ امیدوار کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کا صدر منتخب کروا چکے ہیں ، ایک مرتبہ آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ، سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ زمانہ طالبعلمی سے متحرک سیاسی کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں ، ضلع کونسل باغ کا بجٹ مسترد کروائے کیلئے انہوں نے ضلع باغ کے تینوں انتخابی حلقوں سے ممبران ضلع کونسل کو اعتماد میں لیا اور بجٹ مسترد کروائے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، عام خیال کیا جاتا ہے وہ جلد ضلع کونسل باغ کے چیئرمین منتخب ہو جائیں گے ، سردار طارق مسعود نے سابق چیئرمین زکوٰۃ سردار خلیق عارف ، سابق چیئرمین ضلع کونسل باغ حاجی سردار اورنگزیب ، سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ سردار ارشد آزاد ایڈوکیٹ سے مل کر حلقہ وسطی باغ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار ضیاء القمر کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ،اب اعتماد کے ووٹ کے حصول کیلئے ضلع کونسل باغ کا اجلاس کب بلایا جاتا ہے اور اس کے نتائج کیا سامنے آتے ہیں یہ آنیوالے دنوں میں ہی واضح ہو سکے گا ، تاہم ریکوزیش جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر اجلاس بلایا جانا شائد ضروری ہوتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں